Thursday 9 May 2013



واشنگٹن…امریکا نے کہاہے کہ 11 مئی کو پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی امید رکھتے ہیں،کسی سیاسی جماعت یا رہنما کی حمایت نہیں کرتے، نئی جمہوری حکومت کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ پیٹرک ونٹرل نے واشنگٹن میں معمول کی بریفنگ میں کہا کہ امریکا پاکستان میں مقررہ وقت پرآزادانہ اورشفاف الیکشن چاہتا ہے۔ان کاکہناتھاکہ امریکا کسی سیاسی جماعت یارہنما کی حمایت نہیں کرتا۔الیکشن جیت کر جس کی بھی حکومت بنی اس کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان میں جمہوری عمل کو متاثر کرنے کے حالیہ بیانات اور سیاست دانوں اوران کے حامیوں پرحملوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔امریکا یورپی ملکوں کیساتھ پاکستان میں الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے مبصرین بھیجنے کے سوال پر پیٹرک وینٹرل واضح جواب نہ دے سکے۔۔ان کاکہناتھا سفارتخانے کالوکل اسٹاف یاباہرکے کتنے لوگ انتخابات کو مانیٹرکررہے ہیں اس بارے میں دیکھناپڑے گا۔

0 comments:

Post a Comment