Thursday, 9 May 2013



پشاور…پشاور کے علاقے فقیر چوک میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ متھرا کے حدود میں واقع فقیر چوک میں عوامی نیشنل پارٹی کے قریب دیسی ساختہ بم کو نصب کیا گیا تھا جو زودار دھماکے سے پھٹ کیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی جبکہ دفتر کی دیوار اور چھت کو جزوی نقصان پہنچا۔ شدت پسندوں نے اس سے قبل بھی پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے متعدد انتخابی دفاتر اور امیدوار کو نشانہ بنایا ہے۔

0 comments:

Post a Comment