ہرارے: زمبابوے میں مردہ اس وقت زندہ ہو گیا جب اسے تدفین کے لیے دفن کیا جانا تھا۔
یہ حیرت انگیز واقعہ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے سے 140 کلو میٹر دور گویرو نامی علاقے میں پیش آیا جہاں 34 سالہ داما زینتھے کی سانسیں تھمنے کے بعد دفن کیا جا رہا تھا۔
عین تدفین کے وقت ایک سوگوار نے دیکھا کہ مرحوم کی تو ٹانگیں حرکت کر رہی ہیں پہلے تو اسے سکتہ ہو گیا مگر پھر اس نے چینخنا چلانا شروع کر دیا۔
بس پھر کیا تھا لوگوں میں افراتفری مچ گئی لیکن ایک شخص نے فون کر کے ایمبولینس کو طلب کیا۔
سوگواروں نے اسے کرشمہ قرار دیا ہے اور کہا کہ انہیں اب تک یقین نہیں آ رہا۔
0 comments:
Post a Comment