نیویارک…امریکی
شہر نیویارک میں نئے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تعمیر آخری مراحل میں ہے،عمارت کی
چھت پر آہنی ٹاور کا آخری حصہ نصب کردیا گیا۔نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر
کے ٹوئن ٹاور کی جگہ پر 4 عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ان میں سے ایک عمارت
اب تکمیل کے قریب ہے اور گزشتہ روز اس کی چھت پر 400 فٹ بلند اور 800 ٹن
وزنی لوہے کے ٹاور کا آخری حصہ نصب کیا گیا۔عمارت اور آہنی ٹاور کی مجموعی
اونچائی 1776 فٹ ہوگی جو اسے شمالی امریکا کی سب سے بلند عمارت بنادے گی۔
ٹاور نصب کیے جانے کے یادگار لمحات کو مختلف لوگوں نے اپنے موبائل اور
کیمروں میں قید کیا۔ اس عمارت کا باقاعدہ افتتاح اگلے سال کیا جائے گا۔
Friday, 3 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment