Friday, 3 May 2013



استبنول…ترک ائرلائن نے اپنی فضائی میزبانوں پرپابندی لگادی ہے کہ گہرامیک اپ نہ کریں۔ عملے نے اس اقدام کوانتہاپسندی ٹہراتے ہوئے ہڑتال کردی ہے۔ترکی میں ائرہوسٹس پر لپ اسٹک اور نیل پالش لگانے پرپابندی نے ملک میں انتہاپسندی کے خلاف نئی بحث چھیڑدی ہے۔عملے کاکہناہے کہ بناوٴسنگھارخواتین کاخاصہ ہے اور اس پر پابندی لگاناعملے پرحکومتی نظریات تھونپنے کے مترادف ہے۔اس سے پہلے ائرلائن نے جویونی فارم مقررکیاہے،وہ بھی ٹخنوں تک ہے اوربعض پروازوں پرکھانے اورمشروبات کی نوعیت بھی تبدیل کردی گئی ہے۔ایک سابق میزبان نے کہاکہ جب اس نے نوکری شروع کی تھی توہلکامیک اپ ناقابل قبول سمجھاجاتاتھااوراسے کہاجاتاتھاکہ گہرامیک اپ کرواب حدیہ کہ لپ اسٹک اورنیل پالش پربھی پابندی لگادی گئی ہے۔وزیراعظم رجب طیب اردگان کی حکومت کے اقتدارمیں آنے کے بعدہی اپوزیشن کاکہناتھاکہ ملک کاسیکولرچہرہ تبدیل کرنیکی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ائرلائن کے مسافروں کا کہنا ہے کہ کسی بھی پروازکے لیے اصل چیزمحفوظ اورآرام دہ سفرکی سہولت دیناہے کیونکہ خواتین کی لپ اسٹک سے جہازنہیں گرتے۔ائرلائن کاموقف ہے کہ خواتین اسٹاف کوہلکے میک اپ کی اجازت ہے تاہم عملے کا کہناہے کہ اکیسویں صدی میں ملک کوسترہویں صدی میں دھکیلنے کی سازش کامیاب ہونے نہیں دی جائیگی۔

0 comments:

Post a Comment