Friday, 10 May 2013

سام سنگ اپنے حریف کے سامنے ایک کے بعد ایک ہٹ لگا رہا ہے یہ گلیکسی میگا اور گلیکسی ایس 4 کے ساتھ جارحانہ انداز اختیار کیے ہوئے ہے۔
کوریائی جائنٹ کی جیب میں گلیکسی زوم،گلیکسی ایس 4 منی،اور گلیکسی ایس 4 ایکٹو جیسی چند اچھی ڈیوائسز موجود ہیں۔
افواہ کار،اندازوں کے غبارے ہوا میں چھوڑ رہے ہیں کہ سامسنگ یہ نئے اسمارٹ فون اسی مہینے لانچ کرے گا۔
سامسنگ کی دوست ویب سائٹ سام موبائل نے توقع ظاہر کی ہے کہ سامسنگ گلیکسی ایس 4 کے تین ورژنز مئی کے آخر میں سامنے آ جائیں گے۔

گلیکسی ایس 4 منی:

یہ گلیکسی ایس 4 کا چھوٹا بھائی ہے،اس کے اسپیکس میں 4.3 انچ کیو ایچ ڈی ڈسپلے مع 256 پکسلز فی انچ شامل ہیں۔ اس کے ڈیوائسز 16 اور 32 جی بی سٹوریج بشمول 8 میگا پکسل کیمرے کے ہوں گے۔ اسکا فرنٹ کیمرہ 2 میگا پکسل جبکہ دیگر اسپیکس میں 4.2.2 جیلی بین آپریٹنگ سسٹم اور ٹچ وز نیچر یو ایکس 2.0 یوزر انٹرفیس شامل ہوں گے۔

گلیکسی ایس 4 ایکٹو:

یہ ڈیوائس ان کے لیے ہے جو اکثر اوقات سفر کرتے ہیں اور ڈیوائس رکھنا پسند کرتے ہیں۔ سونی کے ایکسپیریا زیڈ پہلے ہی ڈسٹ پروف اور واٹر پروف فیچر کے ساتھ مارکیٹ میں موجود ہے۔ جبکہ گلیکسی ایس 4 ایکٹو اسی طرح کی خاصیت کا حامل ایک اور سام سنگ فلیگ شپ دیوائس ہو گا۔

گلیکسی ایس 4 زوم - کیمرا اسمارٹ فون:

سونی اور نوکیا کے حیرت انگیز فیچر کے ممکنہ اسمارٹ فون کا مقابلہ کرنے کے لیے سام سنگ بھی اپنا پہلا اسمارٹ فون کیمرہ لانچ کرنے کی تیاری میں ہے۔ سونی کے بارے میں خبر ہے کہ وہ 20 میگا پکسل والے کیمرہ پر کام کر رہا ہے۔ اس لحاظ سے سام سنگ کے لیے لازم ہو گیا ہے کہ وہ بھی حیرت انگیز کیمرہ مارکیٹ میں لائے۔ گلیکسی ایس 4 زوم کے بارے میں خبر ہے کہ یہ 16 میگا پکسل کیمرے کا حامل ہوگا۔
سام سنگ کی جانب سے ان ڈیوائسز کے بارے میں باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا اور اگر یہ اسمارٹ فونز مئی کے آجر یا جون کے شروع میں سامنے آ جاتے ہیں کہ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ان حریف کی کمپنیوں کے لیے پریشانی کا سبب ہو گا۔

0 comments:

Post a Comment