Thursday, 30 May 2013


کراچی …پاکستان پیپلز پارٹی کے آغاسراج درانی سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے 87 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن کو 48 جبکہ مسلم لیگ ن کے عرفان اللہ مروت کو 18 ووٹ ملے۔کل 155 ووٹ ڈالے گئے جن میں 2 مسترد کردیے گئے۔ بعدازاں نثار کھوڑو نے نو منتخب اسپیکر سندھ اسمبلی نے حلف لیا جس کے بعد آغاسراج درانی نے باضابطہ طور پر اسپیکر کے فرائض سنبھال لیے۔اس سے قبل سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نثار کھوڑو کی زیرصدارت تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اسپیکرسندھ اسمبلی نے ووٹنگ کیلئے اسمبلی ہال کے دروازے اور بند کرنے اور غیر متعلقہ افراد کو اسمبلی ہال سے باہر جانے کا حکم دیا جس کے بعد خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا،اراکین اسمبلی نے فرداً فرداً اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔آج جب اجلاس شروع ہوا تو ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا کہ گزشتہ28گھنٹوں میں ایم کیو ایم کے3کارکنوں کو ہلاک کیا گیا،فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کرنے والے بھی سامنے آگئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے منظوروسان نے کہا کہ فنکشنل لیگ کی ہڑتال کے دوران پیپلز پارٹی کے4کارکن ہلاک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف سیاسی کارکنوں اور فرقہ وارانہ واقعات میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ خواتین کی مخصوص نشست پرنومنتخب رکن خیرالنسا ء نے بھی آج حلف اٹھا یا۔

0 comments:

Post a Comment