ممبئی…
این جی ٹی…بالی ووڈ کی ڈمپل بیوٹی پریٹی زینٹا چار سال بعد فلمی پردے پر
واپسی کرنے جارہی ہیں جسکے لیے انکی آنے والی فلم"عشق اِن پیرس"کے نئے
ٹریلر اور گانے"جانے بھی دے"کی وڈیوجاری کردی گئی ہے۔کمار اور کوثر منیر کے
تحریر کردہ"جانے بھی دے"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف گلوکاروں سونو
نگم اور سونیدھی چوہان کی آوازمیں ریکارڈکیا گیا ہے جسکی وڈیو میں ہیرو
ہیروئن پیرس کے مشہور مقامات پر تفریح کرتے نظر آرہے ہیں۔ پریم سونی کی
ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو پریٹی زینٹا نے پروڈیوس کیا ہے جس میں
وہ ریحان مالک نامی نئے ہیرو کیساتھ ہیروئن کا مرکزی کردار اداکررہی
ہیں۔پریٹی اور ریحان کیساتھ ساتھ اس فلم میں فرانسیسی اداکارہ ازابیل
اداجانی،ارجن رامپال بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے جبکہ سلمان خان
بطور مہمان اداکار فلم کے ایک آئٹم سونگ "کڑیے دی کرتی"میں خصوصی اینٹری دے
رہے ہیں۔موسیقار جوڑی ساجد واجد کی موسیقی پر مبنی یہ رومانٹک فلم 24مئی
کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Thursday, 9 May 2013
پریٹی زینٹا کی فلم"عشق اِن پیرس"کا نیا ٹریلر اور گانے کی وڈیوجاری
Posted by Unknown on 19:10 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment