Showing posts with label Bollywood. Show all posts
Showing posts with label Bollywood. Show all posts

Monday, 10 June 2013


بالی ووڈ… این جی ٹی… کولاویری دی جیسے سپرہٹ گانے سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے نیشنل ایوارڈ یافتہ تامل سپر اسٹار دھنوش بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اینٹری کے لیے تیار ہیں جن کی سونم کپور کیساتھ رومانٹک فلم"رانجھنا"کا دوسرا ڈائیلاگ پرومو ریلیز کر دیا گیا ہے۔اس پرومو میں فلم کے مرکزی ہیرو دھنوش کو اپنے منصوبوں اور ارادوں کے بارے میں اپنے دوست سے با ت چیت کرتے دکھا یا گیا ہے۔ہدایتکار آنند ایل رائی کی اس فلم میں دھنوش اور سونم کپور کیساتھ ابھے دیول،سوارا بھاسکر اور محمد ذیشان ایوب اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔کرشیکالولا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اسکول کے دو بچوں کی بچپن سے لڑکپن تک کے سفر اور پیار کے گردگھومتی ہے جسکی کہانی اوراسکرین پلے ہمانشو شرما نے تحریر کیا ہے۔35کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ رومانٹک فلم رانجھنا21جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Saturday, 8 June 2013


ممبئی…اے آر رحمان کی موسیقی پر مبنی نئی فلم رانجھنا کا ٹائٹل سانگ پاکستانی گلوکار شیراز اپل نے جسوندر سنگھ کے ساتھ مل کر گایا ہے، آسکر ونر اے آر رحمان کی موسیقی پر مبنی فلم کا یہ ٹائٹل ٹریک کے بول ارشاد کامل کی تحریر ہیں جنہیں جسوندر سنگھ کے ساتھ شیراز اپل اپنی آواز میں ادا کر رہے ہیں۔

Wednesday, 5 June 2013


ممبئی…اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں بولی ووڈ ایکٹریس شلپا شیٹی کے شوہر بھی نہ بچ سکے،دلی پولیس نے راجستھان رائل کے مالک راج کندرا کو بھی تفتیش کے لئے طلب کرلیا ۔اسپاٹ فکسنگ کیس کا دائرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ وسیع ہوتا جارہاہے۔ پہلے اس اسکینڈل کی زد میں راجستھان رائلز کے تین کھلاڑی آئے، پھر پولیس نے شلپا شیٹی سے بھی پوجھ گچھ کی،اب دلی پولیس نے ٹیم کے اونر اور شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو بھی تفتیش میں شامل کرتے ہوئے پوچھ گچھ کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس یہ جاننا چاہتی ہے کہ راج کندرا کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث افراد سے رابطے تھے یا نہیں ادھر ضمانت پر رہا ہونے والے ویندو دارا سنگھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی فکسنگ نہیں کی،نہ اس بارے میں کسی کرکٹرسے بات کی۔

Monday, 3 June 2013


نئی دہلی …این جی ٹی…بالی ووڈ کے سنجو بابا نے بھلے ہی پولیس کورٹ میں جاکر گرفتاری پیش کردی ہو لیکن انکے بالی ووڈ کیریئر پر سوالیہ نشان نہیں اُٹھائے جاسکے۔سنجے دت کی گرفتاری کے بعد ان کی ایکشن کامیڈی فلم"پولیس گری"کے ٹریلر کے بعدپہلے گانے"بندہ گڈ ہے "کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔ہدایتکار کے ایس روی کمار کی اس فلم میں سنجے دت آئی پی ایس(پولیس افسر)جلوہ گر ہورہے ہیں جس میں ان کے مدِمقابل پراچی دیسائی بحیثیت ہیروئن ،پرکاش راج ولن جبکہ بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان مہمان اداکار کی حیثیت سے جلوہ گر ہورہے ہیں۔تامل فلم کی ریمیک پولیس گری کو ٹی پی اور راہول اگروال نے پروڈیوس جبکہ فلم کا میوزک معروف گلوکار و موسیقار ہمیش نے ترتیب دیا ہے۔جیل کی سلاخوں کے پیچھے موجود سنجو بابا کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپوریہ فلم"پولیس گری"رواں سال5جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔

Saturday, 1 June 2013

ممبئی… این جی ٹی… بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی ڈرٹی پکچرزکی جوڑی عمران ہاشمی اور ودیا بالن ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے جن کی آنے والی کامیڈی فلم"گھن چکر"کے نئے گانے کی وڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔ امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ"لیزی لیڈ"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو فلم کے موسیقار امیت ترویدی نے رچا شرما کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جسکی وڈیو میں ودیا بالن عمران ہاشمی کی توجہ اپنے جانب مبذول کروانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ہدایتکار راجکمار گپتا کی اس فلم میں عمران ہاشمی اور ودیا بالن کیساتھ راجیش شرما اور نمت داس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔رونی اسکریووالا اور سدھارتھ رائے کپور کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی بھولنے کے مرض میں مبتلا ایک عام مہاراشٹرین شخص کے گرد گھومتی ہے جو کچھ افراد کی ایک بھاری رقم کہیں رکھ کر بھول گیا ہے جسکے بعد اُس سمیت اُسکی پنجابی بیوی کی زندگی میں کیسے کیسے موڑ آتے ہیں اسکی بخوبی عکاسی کی گئی ہے۔یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت عمران اور ودیا کی کامیڈی سے بھرپور یہ گھن چکر فلم 28جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

Thursday, 30 May 2013


ممبئی… بالی ووڈکی رومانوی فلم یہ جوانی ہے دیوانی آج بھارت میں ریلیزہورہی ہے، فلم میں رنبیرکپورنے بنی کاکردار اداکیاہے جبکہ دپیکاپڈوکون نے نیناکے کردار میں ان کاساتھ دیاہے۔ فلم کی کہانی دو کرداروں کے گردگھومتی ہے۔ دونوں کے درمیان زندگی کے اہم موڑپردوملاقاتیں ہوتی ہیں اورپھردونوں میں دوستی اورمحبت پروان چڑھتی ہے۔ فلم میں کالکی کوچلن اورادیتارائے کپور نے بھرپورکرداراداکیاہے۔ فلم کے گانے ریلیزہونے سے پہلے ہی سپرہٹ ہوچکے ہیں۔ فلمی نقاد توقع کررہے ہیں کہ یہ فلم بھی با آسانی سو کروڑ کا ہد ف عبور کر لے گی۔

ممبئی …این جی ٹی …معروف بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی کی حقیقی کہانی پر بنائی گئی فرحان اختر اور سونم کپور کی فلم’بھاگ مِلکھا بھاگ‘کے پہلے گانے’زندہ‘کی وڈیو جاری کردی گئی۔پرسوں جوشی کے تحریر کردہ ’زندہ ہے تو‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کو سدھارتھ مہادھیون کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی موسیقی موسیقار ٹرائیو شنکر احسان لوئے نے ترتیب دی ہے۔ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا کی اس فلم کے لیے مِلکھا سنگھ نے اپنی زندگی کی کہانی صرف ایک روپے کے عوض فروخت کی ہے جس میں فرحان اختر مِلکھا سنگھ کے کردار کو نبھارہے ہیں اور ناصرف انہوں نے خصوصی گیٹ اپ کیا ہے بلکہ ایک ایتھلیٹ کی طرح گراؤنڈ میں بھرپور تیاری بھی کی ہے۔ہدایتکار اوم پرکاش مہرا نے اس فلم کو خود ہی پروڈیوس کیا جس میں مرکزی کرداروں کے لیے فرحان اختر کیساتھ سونم کپور کا چناؤ کیا گیا جبکہ مِلکھا سنگھ کی بیان کی گئی کہانی کو پرسون جوشی نے فلمی انداز میں تحریر کیا ہے۔شنکر احسان لوئے کی موسیقی لیے یہ فلم12جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔واضح رہے کہ فلم کا نام ایتھلیٹ مِلکھا سنگھ کے والد کے آخری الفاظ جو انہوں نے تقسیم ہند کے موقع پر انہیں کہے تھے ”بھاگ مِلکھا بھاگ“۔ اس فلم سے حاصل ہونے والا پورا منافع ضرورت مند ایتھلیٹس کی مدد کے لیے وقف کردیا جائیگا

ممبئی… این جی ٹی… بالی ووڈکی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہا اور بینڈ باجا بارات سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے ہیرو رنویر سنگھ کی بحیثیت ہیرو ہیروئن پہلی رومانٹک ڈرامہ فلم"لٹیرا"کے ٹریلر کے بعدنئے گانے کی وڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔ امیتابھ بھٹاچاریہ کے تحریر کردہ"ان کہی"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو خود امیتابھ کی آواز میں ہی ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے سمیت فلم کا میوزک امیت ترویدی نے ترتیب دیا ہے۔ فلم اُڑان سے شہرت حاصل کرنے والے ہدایتکار وکرم ادیتیہ موٹوانی کی اس فلم کو ان کیساتھ ساتھ بالاجی ٹیلی فلمز کی ایکتا اور شوبھا کپور، وکاس بہل،انوراگ کیشپ اورمدھو مانٹینا نے پروڈیوس کیا ہے۔اس فلم کا اسکرین پلے خود وکرم ادیتیہ موٹوانی نے بھاوانی آئیر کیساتھ مل کر تحریر کیا ہے جس میں رنویر سوناکشی سنہا کیساتھ پہلی بار رومانس کرتے نظر آرہے ہیں۔فلم لٹیرا میں 1950کی دہائی کی ایک رومانوی کہانی پیش کی گئی ہے جس میں ہیروہیروئن اپنے والدین کی مرضی کیخلاف بھاگ کر شادی کرتے ہیں جو تلخ مراحل سے گزر کر نیا موڑ لے لیتی ہے۔ڈرامہ اور رومانس سے بھرپور فلم" لٹیرا" بالاجی موشن پکچرز اور فینٹم فلمز کے تحت رواں سال5جولائی کو ریلیز کی جائیگی۔

Wednesday, 29 May 2013


ممبئی …این جی ٹی …راؤڈی راٹھورکی ہٹ جوڑی اکشے کمار اور سوناکشی سنہا ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ 2010ء کی بلاک بسٹر کرائم ایکشن فلم ”ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی“کا سیکوئل ”ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگین“ریلیز کے لیے تیار ہے جس کا پہلا باقاعدہ ٹریلر منظرعام پرآگیا ہے۔ ہدایتکار ملن لتھوریا کی اس فلم میں اکشے کے مد مقابل سوناکشی ہیروئن کا رول ادا کررہی ہیں جبکہ عامر خان کے بھانجے عمران خان اور سونالی باندرے بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ ایکتا اور شوبھا کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی رجت اروڑا نے تحریر کی ہے جس میں اکشے بحیثیت ڈان (شعیب خان)، عمران خان (اسلم)، سوناکشی سنہا بحیثیت اداکارہ(یاسمین) اور سونالی معروف اداکارہ(ممتاز) کے کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔گینگسٹرز کے گرد گھومتی ایکشن اور کرائمز سے بھرپور اس فلم کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے جو رواں سال عید کے موقع پر8 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Friday, 24 May 2013


ممبئی… این جی ٹی… بالی ووڈاداکارہ شلپا شیٹھی کندرا کے صاحبزادے ایک برس کے ہو گئے ہیں اور انہیں سالگرہ کے تحفے میں اسپورٹس کار لیمبورگنی ملی ہے لیکن ذرا ٹھہرئیے یہ کوئی حقیقی لیمبورگنی نہیں،صرف کھلوناگاڑی ہے۔ 21مئی 2012کوممبئی میں جنم لینے والے ویان راج کندراکو ان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دادا اور نانا نے مل کر خصوصی طور پر بنوائی گئی ایک ننھی سی کھلونا لیمبورگنی سالگرہ کے تحفے کے طور پر دی ہے ۔ واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشک بچن کی چہیتی صاحبزادی آردھیا بچن کوان کے ڈیڈی نے پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندارمنی کوپر تحفتاً دی تھی تاہم معروف بزنس مین راج کندرا اوربالی ووڈ کی سپر ہٹ اداکارہ کا بیٹا ہونے کے باوجود ویان راج کندرا سالگرہ پر صرف کھلونا گاڑی ہی حاصل کر پائے۔

ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی ڈرٹی پکچرزکی جوڑی عمران ہاشمی اور ودیا بالن ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں جن کی آنے والی کامیڈی فلم’گھن چکر‘کے نئے گانے کی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ’جھولورام‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کو فلم کے موسیقار امیت ترویدی نے معروف گلوکارالطاف راجہ کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جسکی وڈیو میں عمران ہاشمی ایک کلب میں اس گلوکار کیساتھ گانا گانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ہدایتکار راجکمار گپتا کی اس فلم میں عمران ہاشمی اور ودیا بالن کیساتھ راجیش شرما اور نمت داس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔رونی اسکریووالا اور سدھارتھ رائے کپور کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی بھولنے کے مرض میں مبتلا ایک عام مہاراشٹرین شخص کے گرد گھومتی ہے جو کچھ افراد کی ایک بھاری رقم کہیں رکھ کر بھول گیا ہے جسکے بعد اُس سمیت اُسکی پنجابی بیوی کی زندگی میں کیسے کیسے موڑ آتے ہیں اسکی بخوبی عکاسی کی گئی ہے۔ فلم 28جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

Thursday, 16 May 2013


ممبئی… این جی ٹی… بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندرا اور انکے صاحبزادے سنی اور بوبی دیول ایک بار پھر کامیڈی ایکشن فلم Yamlaپگلا دیوانہ میں ساتھ دھمال مچانے آرہے ہیں ۔2011کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم Yamlaپگلا دیوانہ کے سیکوئل یم لا پگلا دیوانہ ٹو کے ٹریلر کے بعد فلم کے نئے گانے"میں تاں ایڈاں ہی نچنا"کی وڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔کمار کے تحریر کردہ "میں تاں ایڈاں ہی نچنا "کے بولوں پر مبنی اس گانے کو گلوکار دلجیت دوسانجھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں باپ بیٹے ایک ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ Yamlaپگلا دیوانہ ٹومیں دھرمیندرا،سنی دیول،بوبی دیول کیساتھ انو ملک،جانی لیور،انوپم کھیر، نیہا شرما اور کرسٹنا اکھیوااہم کردار ادا کررہے ہیں۔سنگیتا سون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو دھرمیندرا نے خود پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کا میوزک نوجوان موسیقار بھائیوں شاریب اور توشی نے کمپوز کیا ہے۔کامیڈی ایکشن اور ہلکے پھلکے رومانس سے بھرپور Yamlaپگلا دیوانہ ٹو رواں سال7جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ بھی کرن جوہر کی فلم کے لیے آئٹم گرل بن گئیں۔ رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون کی آنے والی رومانٹک فلم’ یہ جوانی ہے دیوانی‘کے لیے مادھوری کا آئٹم سونگ’گھاگرا‘کی وڈیو عین انکی سالگرہ کے روزجاری کردی گئی۔امیتابھ بھٹاچاریہ کے تحریر کردہ ’گھاگرا ‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کو ریکھا بھردواج اوروشال ڈالڈانی کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں رنبیر مادھوری کیساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ایان مکھرجی کی ہدایتکار میں بننے والی اس فلم میں دپیکا اور رنبیر کیساتھ کالکی کوچلن، ادیتہ رائے کپوراور جرمن نژاد بھارتی ماڈل ایویلن شرما معاون اداکاروں کے طور پرجلوہ گر ہوئے ہیں۔دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے اس فلم کوکرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں جسکا میوزک پریتم چکربرتی نے کمپوز کیا ہے جبکہ یہ فلم رواں سال31مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Wednesday, 15 May 2013


ممبئی…بالی وڈ کے منا بھائی کی آزادی کے دن ختم ہوگئے، آج خود کو پولیس کے حوالے کردیں گے،کہتے ہیں، انتہاپسندوں سے جان کا خطرہ ہے۔بالی وڈ کے کھل نائیک کو آج گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے اور جیل جانا پڑے گا ۔فلموں میں کروڑوں روپے کمانے والے سنجو باباکو جیل میں صرف 25 روپے یومیہ مزدوری ملے گی۔جیل میں چکی تو نہیں پیسنی پڑے گی مگر قیدیوں کیلئے کھانا پکانا پڑے گا اور صرف 5 افراد سے مل سکیں گے،بالی وڈ کے منا بھائی یعنی سنجے دت کو بھارتی عدالت نے غیرقانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ انھیں 18 اپریل کو جیل بھیجا جانا تھا مگر ان کی درخواست پر سپریم کورٹ نے انھیں چار ہفتوں کا وقت دیا تھا سنجے دت اس سے پہلے ڈیڑھ سال جیل میں گزار چکے ہیں اور اس وقت انھوں نے جیل میں بڑھئی کا کام کیا تھا اور ایک کرسی بنائی تھی۔

Tuesday, 14 May 2013


ممبئی…اداکارہ ویناملک نے بالی وڈکے تینوں خانوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کااظہارکردیا۔کہتی ہیں شاہ رخ،عامراور سلمان کے ساتھ اداکاری کے جوہردکھاناچاہتی ہوں۔اداکارہ ویناملک نے بھارتی اخبارسے گپ شپ کرتے ہوئے دل کی بات کہہ دی۔ویناکاکہنا ہے وہ شاہ رخ خان، عامرخان اورسلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مندہیں۔عامرخان کی اداکاری سے متاثر ہیں۔شاہ رخ خان کے رومانس پرمرتی ہیں،ان سے فلمی رومانس لڑاناچاہتی ہیں اورسلمان خان کادبنگ اسٹائل غضب کاہے۔اسی لیے وہ تینوں خانزکے ساتھ کام کرناچاہتی ہیں۔ویناملک نے سیف علی خان کے سینس آف اسٹائل کوبھی سراہا۔ ویناکاکہناتھاکہ وہ سیف علی خان کے اسٹائل پرفداہیں۔آخرکووہ نواب ہیں اورانھیں لباس کاانتخاب خوب آتاہے۔ویناملک نے کہاکہ سیف بہت اسٹائلش اداکارہیں اورکرینا انتہائی خوش قسمت اداکارہ جسے سیف کاساتھ ملا۔

ممبئی…بالی وڈ اداکارہ چترنگدا سنگھ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کی باتیں بے بنیاد ہیں اور وہ ان افواہوں سے تنگ آچکی ہیں۔فلم نگری میں شادی اور علیحدگی کوئی اتنی بڑی بات نہیں مگر چترنگدا ان دنوں اپنی طلاق کی خبروں سے پریشان ہیں۔حال ہی میں بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ چترنگدا نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔چترنگدا سنگھ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیملی کورٹ طلاق کے لیے نہیں گئی تھیں بلکہ ان کا اپنے شوہر سے جائیداد کے معاملے پر تنازع ہے اس سلسلے میں عدالت گئی تھیں۔

نئی دہلی… بالی ووڈ کے منجھے ہوئے اداکار نصیرالدین شاہ جو اپنی اداکاری کے لیے عالمی شہرت رکھتے ہیں نئے آنے والوں کی رہنمائی بھی کرتے ہیں۔ فلم ڈیڑھ عشقیہ میں اپنی ہیروئن ہما قریشی کو انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ایک جیسے کردار کرتی رہیں تو ان کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچے گا۔ ادھر ہما قریشی نصیر الدین شاہ سے مکمل اتفاق نہیں کرتیں، کہتی ہیں کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں اب تک جو بھی کردار ملے ہیں وہ مختلف تھے اور آئندہ بھی وہ ہر قسم کے کردار کریں گی۔نصیرالدین شاہ اور ہما قریشی”ڈیڑھ عشقیہ“میں کام کررہے ہیں۔

نئی دہلی…بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی عدالت میں پیش ہونے کی مہلت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی گئی ،بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں پیش ہونے کی مہلت میں توسیع کی درخواست دو فلم سازوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے توسیع کی درخواست مسترد کردی۔ میڈیا کاکہنا ہے کہ اب سنجے دت کو 16 مئی کو عدالت میں پیش ہوناہے۔ سنجے دت کو عدالت نے چار ہفتوں کی مہلت دی تھی جو 15 مئی کو ختم ہو رہی ہے،بھارتی عدالت نے سنجے دت کو 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے دوران غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے پر گزشتہ 21 مارچ کو پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی۔


Thursday, 9 May 2013



ممبئی…بالی وڈ اداکار سنجے دت نے اپنی نئی فلم پولیس گیری کی تین گھنٹے میں ڈبنگ کرا کرکم سے کم وقت میں ڈبنگ کا نیا رکارڈ بھی قائم کردیا۔بھارتی عدالت نے بالی وڈ سٹار سنجے دت کو بم حملوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 18 اپریل تک گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا تاہم بعد میں سنجے دت کی اپیل پر مزید چار ہفتوں کی مہلت دے دی تھی۔ فلم نگری کے بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ سنجے دت اپنی نئی فلم پولیس گیری کی ریکارڈنگ مکمل نہیں کر پائیں گے لیکن انہیں نے دن رات کام کرکے پہلے رکارڈنگ مکمل کروائی اور پھر محض تین گھنٹے میں ڈبنگ کروا کے نیا رکارڈ بھی قائم کر دیا۔ سنجو بابا نے ایک ہفتے قبل فلم زنجیر کے ری میک کی شوٹنگ اور ڈبنگ مکمل کرائی تھی ۔


ممبئی… این جی ٹی…بالی ووڈ کی ڈمپل بیوٹی پریٹی زینٹا چار سال بعد فلمی پردے پر واپسی کرنے جارہی ہیں جسکے لیے انکی آنے والی فلم"عشق اِن پیرس"کے نئے ٹریلر اور گانے"جانے بھی دے"کی وڈیوجاری کردی گئی ہے۔کمار اور کوثر منیر کے تحریر کردہ"جانے بھی دے"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف گلوکاروں سونو نگم اور سونیدھی چوہان کی آوازمیں ریکارڈکیا گیا ہے جسکی وڈیو میں ہیرو ہیروئن پیرس کے مشہور مقامات پر تفریح کرتے نظر آرہے ہیں۔ پریم سونی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو پریٹی زینٹا نے پروڈیوس کیا ہے جس میں وہ ریحان مالک نامی نئے ہیرو کیساتھ ہیروئن کا مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔پریٹی اور ریحان کیساتھ ساتھ اس فلم میں فرانسیسی اداکارہ ازابیل اداجانی،ارجن رامپال بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے جبکہ سلمان خان بطور مہمان اداکار فلم کے ایک آئٹم سونگ "کڑیے دی کرتی"میں خصوصی اینٹری دے رہے ہیں۔موسیقار جوڑی ساجد واجد کی موسیقی پر مبنی یہ رومانٹک فلم 24مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔