کراچی…
آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے،ملک بھر میں مزدوروں کے حقوق کے
لئے جلسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آج مزدوروں کا عالمی دن اس عزم
کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا حصول یقینی بنایا جائے
گا۔۔اس دن کی مناسبت سے مزدوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے
زیر اہتمام خصوصی ریلیوں، واک، سیمینار، کانفرنسوں، مذاکروں اور مباحثوں کا
اہتمام کیاگیا ہے،جن میں مزدوراں کے حقوق پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس موقع
پرصدر زرداری نے یوم مزدور پر اپنے پیغام میں محنت کش طبقے پر مادروطن کی
ترقی، خوشحالی اور سماجی و اقتصادی پیش رفت کیلئے جانفشانی سے کام کرنے پر
زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مطمئن اور آسودہ افرادی قوت قومی ترقی اور
پیداواری عمل میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔یہ دم امریکامیں مزدوروں کی اپنے
حقوق کے لئے کی جانے والی جدوجہد اور جانوں کی قربانی کی یاد میں
منایاجاتاہے۔ امریکا کے محنت کشوں نے چودہ گھنٹے کی ڈیوٹی ختم کرکے آٹھ
گھنٹے تک کی ڈیوٹی کا مطالبہ کر دیا۔ یکم مئی 1886 کوشکاگو میں 25000سے
زائد مزدورں نے احتجاج کیا۔مزدوروں کے احتجاج کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کے
لاٹھی چارج اور فائرنگ سے کئی مزدورہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔
Wednesday, 1 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment