Wednesday, 1 May 2013

اوٹاوا…این جی ٹی…کینیڈین صوبے اونٹاریو کے شہرکچنر میں دنیا کی طویل ترین پکنک ٹیبل سجا کر نیا عالمی ریکار ڈ قائم کر دیاگیا ہے۔ 2اعشاریہ3کلومیٹر (2ہزار277میٹر)طویل یہ پکنک ٹیبل شہر کی کئی شاہراہوں تک پھیلی ہوئی تھی ۔اس خصوصی ایونٹ میں شرکت کے لیے 5ہزار سے زائد افراد مو قع پر موجود تھے جنہوں نے ایک ساتھ اس پکنک ٹیبل پر بیٹھ کر کھانے پینے کے لوازمات کا لطف اُٹھایا۔کچنر میں سجائی گئی اس میز کو دنیا کی طویل ترین پکنک ٹیبل کی حیثیت سے گینزریکارڈ بکس کا حصہ بنادیا گیا ہے جس نے جرمنی کے شہر ہیلے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

0 comments:

Post a Comment