بیجنگ
… چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی
ہے، ہزاروں افراد گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ چین کے مغربی صوبے میں
بدھ کی صبح سے شروع ہونے والی طوفانی بارشوں نے کئی شہروں میں نظام زندگی
درہم برہم کردیا، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ یانگ چون میں 25
ہزار سے زائد لوگ گھروں میں محصور ہوگئے، بارش سے متاثرہ شہروں میں جیانگ
مین، یانگ جیان اور زونگ شان شامل ہیں، جہاں ایمرجنسی نافذ ہے اور امدادی
کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی چین میں اگلے 2 دن میں
مزید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
Thursday, 9 May 2013
چین : شدید بارشوں کے بعد سیلاب، ہزاروں افراد گھروں میں محصور
Posted by Unknown on 19:50 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment