Thursday, 9 May 2013



پشاور… پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان اپنے عہدے سے احتجاجا مستعفی ہو گئے ہیں۔ پشاور میں جیو نیوز سے گفت گو میں انہوں نے بتایا کہ مستعفی ہونے کا فیصلہ اسکواش انتظامیہ کے رویے کے خلاف کیا۔قمر زمان نے بتایا کہ انہیں پی اے ایف اسکواش کمپلیکس میں جانے سے روک دیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ انتظامیہ نے اسکواش کھلاڑیوں کے والدین کو اسکواش کورٹس میں داخل ہونے سے منع کر دیا ہے۔اس اقدام پر قمر زمان نے احتجاج کیا اور اپنا استعفیٰ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر کو بھجوا دیا ہے۔ جیو نیوز کے رابطے پر اسکواش کورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کو اسکواش کورٹ کی گیلری میں جانے سے روکا گیا ہے جس میں خود قمر زمان کی رائے بھی شامل تھی۔

0 comments:

Post a Comment