دبئی
… پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی آج کل دبئی میں سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ
کھیلنے میں مصروف ہیں۔ تاہم پی سی بی کی جانب سے بی کیٹیگری کا کانٹریکٹ
دیئے جانے پر انکا کہنا تھاکہ یہ فیصلہ ٹھیک ہے۔دبئی میں مداحوں اور
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس سال پرفارمنس
اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے پی سی بی نے کانٹریکٹ میں بی کیٹیگری دی،یہ
فیصلہ صحیح سمجھتا ہوں۔آفریدی چیمپئینز ٹرافی کے لیے جانے والی پاکستانی
ٹیم کا حصہ تو نہیں لیکن، دعا گو ہیں کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے۔بوم بوم
آفریدی پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلیے پر امید ہیں اور نئی آنے والی
حکومت سے زیادہ سے زیادہ کرکٹ پر توجہ دینے کی بھی درخواست کی۔حالیہ اسپاٹ
فکسنگ اسکینڈل پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی
کہ کرکٹرز ایسی چیزوں میں کیو ں پڑتے ہیں۔
Thursday, 30 May 2013
دبئی : شاہد آفریدی سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف
Posted by Unknown on 03:31 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment