Sunday 5 May 2013



لاہور…مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کہتے ہیں کہ ملک میں امن قائم کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر نا چاہیے۔ دہشت گردی کو صرف بندوق سے حل نہیں کیا جاسکتا، قیام امن اور عالمی خدشات دور کرنے کیلیے دوسرے آپشنز پر غورکرناچاہیے،فوج،حکومت،سول سوسائٹی اور تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں۔ ایک نجی ٹی وی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ کیا آپ آرمی چیف جنرل کیانی کی اس بات سے متفق ہیں کہ یہ جنگ ہماری جنگ ہے ؟ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو صرف بندوق سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ ملک میں قیام امن اور دنیا کے خدشات دور کرنے کے لیے دوسرے آپشنز پر بھی غور کرنا چاہیے اور جو حکمت عملی امن قائم کر سکتی ہو اس پر کام ہو نا چاہیے۔ فوج، حکومت، سول سوسائٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

0 comments:

Post a Comment