Sunday 5 May 2013



اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں ووٹرزکیلئے الیکٹرانک پرچی کی سہولت متعارف کرادی۔باضابطہ افتتاح آج ہو گا۔ آپ 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر کے پولنگ اسٹیشن حلقہ اور دیگر تفصیلات معلوم کر سکیں گے۔ایک ایس ایم ایس کی قیمت 2روپے ہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے جیو نیوز سے گفتگومیں کہا کہ الیکٹرانک پرچی کی سہولت سے ووٹرز کو گھر بیٹھے اپنے ووٹ ، پولنگ اسٹیشنز اور دیگر معلومات ملیں گی انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں پہلا ملک ہے جہاں یہ سہولت دی مہیا کی گئی ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹر 11مئی سے پہلے الیکٹرانک پرچی کے ذریعے معلومات حاصل کرلیں تاکہ وزارت داخلہ کی طرف سے موبائل فون سروس معطل ہونے کی صورت میں پریشانی نہ ہو۔اشتیاق احمد خان نے بتایا کہ آئندہ الیکشن میں الیکٹرانک پرچی کی بدولت ٹرن آوٴٹ میں اضافے کی بھی امید ہے ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے فراھم کردہ معلومات کے مطابق پاکستان کی 18کروڑ کی آبادی میں سے 12کروڑ کے پاس موبائل فون کی سہولت موجود ہے۔ جبکہ پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8کروڑ 61لاکھ ہے ۔

0 comments:

Post a Comment