Thursday 16 May 2013

انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب (آئی ٹی یو-پنجاب) ہفتہ 18 مئی 2013ء کو فیروزپور روڈ، لاہور پر واقع ارفع کریم سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک میں ایک انفارمیشن سیشن منعقد کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ ایونٹ متوقع طلباء کو آئی ٹی یو کے موجودہ ایم ایس پروگرام برائے کمپیوٹر سائنس اور رواں سال جاری ہوے والے انڈرگریجویٹ پروگرام کے بارے میں جاننے کا زبردست موقع ہوگا ۔
آئی ٹی یو کمپیوٹر سائنس اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبوں میں چار سالہ بیچلرز (بی ایس) ڈگریز پیش کرے گا جو آئی ٹی کے شعبے میں کام کرنے والوں کی نئی نسل پیش کرنے کے لیے پروجیکٹ جھکاؤ میلان رکھنے والے اور ڈیزائن کی مرکزیت کے طریقے کی حامل ہے۔
انفارمیشن سیشن میں شرکاء کو کلیہ و داخلہ جاتی عملے اور طلبہ سے ملنے کا موقع دے گا، جو جامعہ، اس کے تعلیمی فلسفے، پیش کردہ مختلف پروگراموں کے لیے اہلیت کے معیار اور اسکالرشپ کے آپشنز کے بارے میں جاننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ دیگر نامور مقررین کے علاوہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف بھی ایونٹ سے خطاب کریں گے۔
ایونٹ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے آئی ٹی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ “ہم نے آئی ٹی یو-پنجاب کو دنیا کی مشہور ترین ٹیکنالوجی یونیورسٹیز میں سے ایک ایم آئی ٹی کے نمونے پر بنایا ہے۔ آئی ٹی یو کی توجہ حقیقی دنیا کے مسائل کو جدت اور انٹریپریئرشپ کے ساتھ حل کرنے پر مرکوز ہے۔ انفارمیشن سیشن ہونہار طلبہ کو اپنے سوالات کے جوابات دینے کی سہولت دے گا۔” 

0 comments:

Post a Comment