Monday, 6 May 2013

سیمسنگ نے اپنے نئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون، گلیکسی کور کا اعلان کیا ہے۔ سیمسنگ گلیکسی کور کی 480 × 800 پکسلز کی ریزولوشن کے ساتھ ایک 4.3 انچ کی سکرین ہے۔ ایک 1.2GHz ڈبل کور پروسیسر سے پاورڈ ہونے والا،اسمارٹ فون کی ریم ایک جی بی کی ہے اور اینڈرائیڈ 4.1 جیلی بین پر چلتا ہے۔ اور سب سے اوپر سیمسنگ کی ٹچ وِز انٹرفیس تہہ کی خصوصیت شامل ہے۔
سیمسنگ گلیکسی کور 5 میگا پکسل کے عقبی کیمرے اور اور وی جی اے سامنے کے کیمرے کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ 8 جی بی اندرونی سٹوریج فراہم کرتا ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے وسیع کیا جا سکتا ہے۔ یہ وائی فائی، بلوٹوت 3.0 اور جی پی ایس کنیکٹوٹی کے اختیارات بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ فون 1800mAh بیٹری کا حامل ہے۔
سیمسنگ نے اعلان کیا ہے کہ سیمسنگ گلیکسی کور دو مختلف ورژن میں دستیاب ہو گا - ایک سنگل سم ورژن جو جولائی میں دستیاب ہو گا اور دوسرا ڈبل سم ورژن جو مئی میں فروخت ہونا شروع ہو جائے گا لیکن یہ بات مارکیٹ پر منحصر ہے۔
قیمت پر کوئی سرکاری الفاظ ابھی تک دستیاب نہیں ہیں۔

سیمسنگ گلیکسی کور کی اہم خصوصیات:
  • 4.3 انچ TFT کپیسیٹو ٹچ اسکرین مع WVGA 480x800p ریزولوشن
  • 1.2GHz ڈبل کور پروسیسر
  • ایک جی بی ریم
  • 8GB اندرونی سٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 32GB تک توسیع کی جا سکتی ہے۔
  • 5 میگا پکسل عقبی کیمرہ مع لیڈ فلیش
  • وی جی اے فرنٹ کیمرہ
  • ڈبل سم (جی ایس ایم + جی ایس ایم) اختیاری/ سنگل سم
  • 3G، وائی فائی 802.11 B / G / N، بلوٹوتھ وی 3.0، جی پی ایس
  • اینڈرائیڈ 4.1 جیلی بین
  • 1800mAh بیٹری

0 comments:

Post a Comment