Monday 27 May 2013

telenor logo thumb ٹیلی نار کا بیلنس انکوائری چارجز اور دیگر نرخوں میں اضافہ
ٹیلی نار پاکستان نے بیلنس معلوم کرنے کی تمام سہولیات پر 5 پیسے کے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیلی نار کی ویب سائٹ پر دیے گئے ایک نوٹ کے مطابق 30 مئی سے بیلنس معلومات کرنے کے چارجز 15 پیسے سے بڑھا کر 20 پیسے کر دیے جائیں گے۔
بیلنس انکوائری چارجز تمام پری پیڈ صارفین کے لیے مندرجہ ذیل انکوائریز پر لاگو ہوں گے:
  • *111#
  • *222#
  • *444#
  • *999#
رواں ہفتے موبی لنک اور یوفون کی جانب سے بھی بیلنس انکوائری چارجز میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ اس بات کا امکان ہے باقی آپریٹرز بھی اس طرح کے اضافے کا اعلان کریں گے۔
تمام آپریٹرز کی جانب سے بیلنس انکوائریز میں ایک ساتھ اضافہ کرنے کی یہ مثال اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے ایک طرح کا اتفاق کرلیا ہے اور کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان اس حوالے سے مداخلت کر سکتا ہے۔ لیکن یہ مداخلت اس صورت میں ہی ممکن ہے جب کمیشن خود اس اتحاد میں شامل نہ ہو۔
قارئین کی معلومات کے لیے یہاں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ سی سی پی نے 26 بینکوں کی جانب سے ایک ساتھ کراس بینک اے ٹی ایم چارجز بڑھانے کے حوالے سے تحقیقات کی تھیں ۔ اے ٹی ایم چارجز میں یہ اضافہ بینکنگ سیکٹر کے اندر گٹھ جوڑ کی طرف اشارہ کر رہا تھا۔ اسی طرح اس بات کا بھی امکان موجود ہے ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے بیلنس انکوائری میں ہموار اضافے کے حوالے سے سی سی پی جلد کوئی کارروائی کرے، اور ہو سکتا ہے کہ اسی ماہ کرے۔
ٹیلی نار کے دیگر نرخ ناموں میں تبدیلیاں
ٹیلی نار نے اپنے پری پیڈ صارفین کے لیے دیگر نرخوں میں بھی اضافہ کیا:
  • 28 مئی 2013ء سے ٹاک شاک پورا پاکستان 24 گھنٹہ آفر کے ڈیلی چارجز بڑھا کر 14 روپے جمع ٹیکس کر دیے جائیں گے۔ پہلے یہ چارجز 12 روپے جمع ٹیکس روزانہ تھے۔
  • ٹاک شاک اکانومی پر حاصل ٹاک شاک سہولت آفر کی قیمت 28 مئی سے 14.99 روپے جمع ٹیکس کر دی جائے گی۔
  • ٹاک شاک میانوالی ایل بی سی کی قیمت 28 مئی سے 12 روپے جمع ٹیکس وصول کی جائے گی۔
  • ٹاک شاک اکانومی پرائس پلان پر کال ریٹس اب 23 مئی سے 1.9 روپے جمع ٹیکس وصول کیے جارہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment