Monday 20 May 2013

ٹیلی کام شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت میں یوفون اور موبی لنک نے بیلنس معلومات کرنے کے لیے نرخوں میں 5 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔ زونگ، ٹیلی نار اور وارد بھی آنے والے دنوں میں انہی کے نقش قدم پر چلیں گے۔
یوفون نے کہا کہ بیلنس معلوم کرنے کے نئے چارجز 25 مئی سے لاگو ہوں گے، جبکہ موبی لنک نے اس حوالے سے کوئی تاریخ نہیں بتائی۔ ہمیں یقین ہے کہ دیگر آپریٹرز بھی جلد اپنے نرخوں میں اضافہ کریں گے۔
اس اضافے کے بعد معلوم کرنے کے چارجز 20 پیسہ فی ٹرانزیکشن بیلنس ہو جائیں گے، وہ بھی علاوہ ٹیکس – یعنی ٹیکس ملا کو بیلنس انکوائری 24 پیسے کی ہوگی۔
یاد رہے کہ بیلنس معلوم کرنے پر نرخ لاگو کرنے کو پہلی بار جولائی 2009ء میں متعارف کروایا گیا تھا، جو اس سے پہلے بالکل مفت تھا، جب 10 پیسے جمع ٹیکس کے نرخ عائد کیے گئے تھے۔
بعد ازاں اپریل 2012ء میں آپریٹرز نے اپنے نرخوں پر نظرثانی کی اور بیلنس معلوم کرنے کے نرخوں کو 15 پیسے جمع ٹیکس تک بڑھا دیا، جو اب 20 پیسے جمع ٹیکس تک پہنچ چکے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ صارفین مفت میں اپنا بیلنس معلوم کرنے کے جدید طریقے ڈھونڈ چکے ہیں جیسا کہ ویب پورٹل یا ایسے یو ایس ایس ڈی کوڈز کے ذریعے جن پر پیسے نہیں لگتے۔

0 comments:

Post a Comment