کوٹ
بھلوال …مقبوضہ کشمیر کی جیل میں پاکستانی قیدی پر سابق بھارتی فوجی اور
ساتھیوں نے حملہ کردیا، سر پر چوٹوں سے ثناء اللہ کومے میں چلا گیا ہے۔
واقعے پر پاکستان نے بھارت سے جواب طلب کرلیا ہے۔کوٹ بھلوال میں پاکستانی
قیدی پر بھارتی فوج کے سابق اہل کار نے حملہ کیا، کلہاڑی سے ثنااللہ پر وار
کیے، جس سے سر ثنا الل? پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ کومے میں چلا گیا ،
پاکستانی قیدی کو تشویش ناک حالت میں جموں کے میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے
جبکہ مزید علاج کیلئے چندی گڑھ بھیجنے پر غور کیا جارہاہے، 65سالہ ثنااللہ
کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور وہ 1999سے دہشت گردی کے الزام میں عمر قید کاٹ
رہاہے ، بظاہر یہ واقعہ سربجیت سنگھ کی موت کا ردعمل ہے ، جسے کوٹ لکھپت
میں ساتھی قیدیوں نے مار پیٹ کا نشانہ بنایا تھا، سربجیت کی میت کل بھارت
کے سپرد کی گئی تھی اور آج اس کی آخری رسومات سرکاری سطح پر ادا کی جائیں
گے ۔
Friday, 3 May 2013
مقبوضہ کشمیر کی جیل میں پاکستانی قیدی پرحملہ،کومے میں چلا گیا
Posted by Unknown on 01:11 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment