Saturday 25 May 2013


ریاض…سڑک پر چلتی گاڑی کا ٹائر تبدیل کر نا مشکل تو ہے لیکن ناممکن نہیں ۔سعودی عرب کے منچلے نو جوانوں میں آجکل گاڑی کو دو پہیوں پر چلانے کا کریز عروج پر پہنچ چکا ہے جو چلتی گاڑی کا ٹائر تبدیل کرنے کا منفرد کرتب دکھا کر دیکھنے والوں کی سانسیں تھمادیتے ہیں۔سعودی نوجوانوں کا یہ گروپ سڑک پر کار کو چار کے بجائے دوپہیوں کے سہارے ترچھا کرکے چلانا شروع کردیتا ہے جس کے چند ممبر پچھلے دروازے کو کھول کر ہاتھوں میں پکڑے ٹائروں کو کسی دقت کے بغیر ان کی جگہ پر فکس کرتے نظر آتے ہیں۔کیمرے کی آنکھ سے محفوظ بنائے گئے اس منفرد اور خطرناک مظاہرے کو انٹر نیٹ پر تیزی سے مقبولیت حاصل ہورہی ہے جس دنیا بھر سے اب تک لاکھوں افراد دیکھ کر محظوظ ہوچکے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment