Sunday 26 May 2013

جرمنی میں ایک نیلامی میں 1976 میں تیار کیا جانے والا ایپل کمپنی کا کمپیوٹر ساڑھے چھ لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔
ایپل ون نامی یہ کمپیوٹر اپنی قسم کے ان چھ کمپیوٹروں میں سے ایک ہے جو اب بھی کارآمد حالت میں ہیں۔
ایپل ون ان پچاس کمپیوٹروں میں شامل ہے جنہیں کمپنی کے آنجہانی مالک سٹیو جابز اور ان کے ساتھی سٹیو وزنیئیک نے جابز کے والدین کے مکان کے گیراج میں تیار کیا تھا۔
سن 1976 میں اس کمپیوٹر کی قیمت صرف چھ سو پچاس ڈالرز تھی۔
جرمن شہر کولون میں ہونے والی نیلامی میں یہ کمپیوٹر جو صرف وزنیئیک کے دستخط والے ایک مدربورڈ پر مشتمل ہے، ایشیا سے تعلق رکھنے والے ایک گمنام خریدار نے حاصل کیا۔
گزشتہ برس ایک اور کارآمد ایپل ون چھ لاکھ تینتیس ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔
سٹیو جابز اور وزنیئیک نے کل 200 ایپل ون تیار کیے تھے جن میں سے 46 اس وقت دنیا میں موجود ہیں اور ان میں سے صرف چھ ہی کارآمد ہیں۔

0 comments:

Post a Comment