Wednesday, 15 May 2013


کراچی … ابراج گروپ کے چیف ایگزیکٹو عارف نقوی کوناروے کے دارالحکومت اوسلومیں اوسلو بزنس فار پیس فاوٴنڈیشن کا سال 2013 کا ایوارڈ دیا گیا۔ عارف نقوی یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور نجی سرمائے کی عالمی صنعت سے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت ہیں۔ اوسلو بزنس فار پیس فاوٴنڈیشن کا ایوارڈ عالمی بزنس کے قائدین کو کاروبار اور معاشرے کے درمیان باہمی ا قدار کے ذریعے امن و سلامتی کو فروغ دینے کے اعتراف میں دیا جانے والا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔عارف نقوی کوایوارڈ اْن کی جدو جہد اور اس بات میں اْن کے پختہ یقین کے اعتراف میں دیا گیا ہے کہ کاروبار اور معاشرے کے درمیان تعلق کو باہمی طور پر مفید ہونا چاہئے، ایوارڈ حاصل کرنے پرعارف نقوی نے کہا کہ اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جانا اعزاز ہے

0 comments:

Post a Comment