ممبئی…انڈین
پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، بنگلور، پنجاب، چنئی اور دہلی
کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ۔بنگلور میں ہونے والا دن کا پہلا میچ
ساڑھے تین بجے شروع ہوگا، ایک طرف ہے 16 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر
موجود رائل چیلنجرز بنگلور تو دوسری جانب ہے 10 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں
پوزیشن پر قابض کنگز الیون پنجاب، آج کا دوسرا میچ رات ساڑھے سات بجے سابق
چمپئن چنئی سپر کنگز اور دہلی ڈئیرڈیولز کے درمیان ہوگا۔ چنئی 20 پوائنٹس
کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ دہلی کے صرف 6 پوائنٹس ہیں اور وہ 8ویں
پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کے تمام
میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔
Tuesday, 14 May 2013
انڈین پریمئر لیگ،بنگلور، پنجاب اور چنئی ،دہلی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی
Posted by Unknown on 01:15 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment