Saturday 25 May 2013


آکرا…این جی ٹی …ناکارہ اشیا کو دوبارہ استعمال میں لانا محنت طلب کام ہے لیکن گھانا کے ایل اناتسوئی نامی اس ماہر آرٹسٹ کے کیا کہنے، جس نے بے کار سامان سے شاندار آرٹ کا نمونہ تیار کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ ناکارہ بوتلوں کے ہزاروں ڈھکن اور پرنٹنگ پلیٹس سے تیارکیا گیا یہ منفرد فن پارہ 51 فٹ لمبااور 82 فٹ چوڑ ا ہے۔لندن کی رائل اکیڈمی آف آرٹس میں اگست تک نمائش کیلئے موجود اس فن پارے نے اکیڈمی کی ایک دیوارکو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنادیاہے۔ واضح رہے کہ (El Anatsui) ایل اناتسوئی ناکارہ اشیاسے آرٹ کے نمونے تیار کرنے میں شہرت رکھتے ہیں جو انفرادیت کے باعث دیکھنے والوں کی توجہ فورا اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں اور ہزاروں پاؤنڈز میں فروخت ہوتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment