Wednesday, 15 May 2013

بلیک بیری کی منفرد میسیجنگ سروس بی بی ایم اسی سال اینڈرائڈ اور آئی او ایس کے صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔ اس کے ساتھ تمام اینڈرائڈ، آئی او ایس اور بلیک بیری ڈیوائسز بی بی 10 کی فیچرز سے بھر پور بی بی ایم سروسز کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گی۔
اس وقت بلیک بیری ڈیوائسز پر بی بی ایم استعمال کرنے والوں کی تعداد 60 ملین سے زیادہ ہے، جو اب اس کراس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے اینڈرائڈ اور آئی او ایس کے دوستوں سے بھی رابطے میں رہ سکیں گے۔
اس اعلان سے بلیک بیری نے بی بی 10 پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے جو بلیک بیری ڈیوائسز کے لیے پیش کیا گیا تھا، تاہم کمپنی اپنے سب سے آسان ٹولز میں سے ایک اب دیگر آپریٹنگ سسٹمز کو بھی فراہم کر رہی ہے۔
بلیک بیری ، جس کی ایک دور میں اسمارٹ فونز پر اجارہ داری تھی، کی جانب سے یہ اقدام اشارہ کرتا ہے کہ فرم اب دوسرے پلیٹ فارمز کے لیے بھی اپنی سروسز بنانے کے بارے میں سوچ رہی ہے، جو ایک اچھی پیش رفت ہے۔
بلیک بیری کا کہنا ہے کہ تھا کہ یہ ایپ اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے مفت ہو گی، جبکہ آئی او ایس 6 اور آئس کریم سینڈوچ پر بی بی ایم چلانے کی ضرورت ہوگی۔
کمپنی نے مطابق یہ ایپ شروع میں پیغامات اور گروپ سروسز پیش کرے گی مگر وقت کے ساتھ ساتھ بی بی ایم اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے مزید فیچرز کا اضافہ کرے گا۔ حال ہی میں بی بی ایم نے اسکرین شیئرنگ، بی بی ایم وائس اور وڈیو بھی شروع کی ہے۔
اینڈرائڈ اور آئی او ایس کے لیے بی بی ایم پیش کرے گا:
  • بی بی ایم چیٹس کی رفتار
  • ملٹی پرسن چیٹ
  • وائس نوٹ شیئرنگ
  • بلیک بیری گروپس جس کی مدد دے بی بی ایم صارفین 30 لوگوں تک کے گروپس بنا سکیں گے اور کیلنڈرز، تصاویر، فائلز اور بہت کچھ شیئر کر سکیں گے۔

0 comments:

Post a Comment