Friday 24 May 2013


واشنگٹن…امریکا کے طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ دواوٴں کے خلاف مزاحمت کرنے والے ٹی بی کے بیکٹیریا کو وٹامن سی کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔یہ حیران کن انکشاف نیویارک کے البرٹ آئن سٹائن کالج آف میڈیسن آف کے ماہرین نے لیبارٹری میں تجربات کے بعد کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وٹامن سی تپ دق یا ٹی بی کے ایسے بیکٹیریا کو ختم کردیتا ہے جو دواوٴں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔ ماہرین کا مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹی بی کے علاج کی موجودہ دواوٴں میں وٹامن سی کو شامل کیا جانا چاہئے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں تپ دق سے تقریباً 87 لاکھ افراد متاثر ہیں ، وٹامن سی کی وافر مقدار پھلوں خصوصاًمالٹے میں پائی جاتی ہے

0 comments:

Post a Comment