Friday 24 May 2013


کراچی…شہر کے مختلف علاقوں میں واٹر بورڈ کی جانب سے پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل نہ ہونے کے باعث شہر میں نیگلیریا پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، انسداد نیگلیریا کے لیے محکمہ صحت کی ٹیم کی جانب سے شہرکے 52 مقامات سے حاصل کیے گئے پانی کے سیمپل کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی، پانی کے حاصل کیے گئے 15 نمونوں میں کلورین شامل نہیں، بلدیہ کے 8 علاقوں اورکورنگی کے 7 علاقوں سے حاصل کیے گئے پانی کے نمنوں میں کلورین شامل نہیں، ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق واٹر بورڈ کی جانب سے پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل نہ کرنے کے باعث شہر میں نیگلیریا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

0 comments:

Post a Comment