Wednesday, 15 May 2013


ممبئی…”بچنا اے حسینوں لو میں آگیا کہنے والے“، رنبیر کپورایک بار پھر سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کی جانب رخ کر رہے ہیں۔رنبیر اور دپیکا جو کبھی ساتھ ساتھ ہوتے تھے،2010 میں بریک اپ کے بعداب یہ جوانی ہے دیوانی میں پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہو نے والے ہیں،ماضی میں دپیکا کی زلفوں کے اسیر رنبیر ایک بار پھر دپیکا کی مدح سرائی کرتے نظر آتے ہیں،ان کا کہنا ہے دپیکاسخت محنت اور خلوص سے کام کرنے والی اداکارہ ہے،ہمارے تعلقات کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے،دپیکا ان چار سال میں بہت سیکھ گئی ہیں،ادھر دپیکا رنبیر کے ساتھ کام کرنے پر کہتی ہیں میرے لیے یہ فلم ایسے ہی ہے جیسے میں نے دوسری فلموں میں کام کیا ہے ،رنبیر اور دپیکا کے چاہنے والے ایک بار پھراس جوڑی کے ساتھ کام کرنے پر خوش اوران کے درمیان اچھے تعلقات کے منتظر ہیں۔

0 comments:

Post a Comment