الیکشن کے بعد ہونے والے ڈرامے کے دوران، ایم کیو ایم کی آفیشل ویب سائٹ
ہیک کر لی گئی ہے ۔ ہیکرز کایہ گروپ اپنا تعلق ‘تحریک طالبان پاکستان’ سے
بتاتا ہے۔
اس نام سے ہیکرز کا گروپ پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے، اور یہ غالباً اس
گروپ کی جانب سے ہیکنگ کی پہلی کارروائی ہے۔ ہم پہلے ہی ہیکرز سے متعلق
مزید معلومات اکھٹی کر رہے ہیں۔
ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر چھوڑے گئے اپنے پیغام میں ہیکرز کا کہنا تھا
کہ پارٹی کے رہنماالطاف حسین نے تمام حدیں پار کر لی ہیں اور انہیں
پاکستان کے عوام سے اس طرح بات نہیں کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کل کراچی میں الیکشن کے
دوران مبینہ دھاندلی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کو قتل
کرنے کی دھمکی دی تھی۔
ہیکرز کا مزید کہنا تھا کہ :
“ہم الطاف کو کراچی کے لوگوں پر اس طرح ظلم و جبر نہیں کرنے دیں گے۔ تم لوگ لسا نیت کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنا کر اپنے منفی پروپیگنڈے میں گھسیٹ رہے ہو۔ کوئی بھی اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ تم لوگوں نے حال ہی میں کئی معصوم لوگوں کی جانیں لی ہیں۔ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ فہیم کمانڈو کو تمہارے ہی بندوں نے مارا اور ہم اسے لوگوں کے سامنے ثابت کر کے دکھائیں گے۔
ہم تمہارے اندر تک موجود ہیں اور عزیزآباد میں تمہارے ہیڈکوارٹر 90 کے بھی بہت قریب ہیں۔ہمارے خفیہ ایجنٹ تمہاری سوچ سے بھی زیادہ تمہارے قریب ہیں، اگر تمہارا قائد اپنے کارکنان کو کراچی کے معصوم لوگوں کو قتل کرنے کا حکم دے سکتا ہے تو یہ مت بھولو کہ ہمارے ایک اشارے پر ہمارے تا م خفیہ ایجنٹ فعال ہوکر تم سے ایسی جنگ کر سکتے ہیں جس کا خیال بھی تمہیں کبھی چھو کر نہ گزرا ہوگا۔ ہمیں ایسا کرنے پر مجبور مت کرو۔”
ایم کیو ایم کی ویب سائٹ کے ہیک شدہ ہوم پیج کا اسکرین شاٹ نیچے دیا گیا ہے:

اپڈیٹ:
0 comments:
Post a Comment