Tuesday 28 May 2013


پیرس…پرانے وقتوں میں محبت کرنے والے درختوں پرنام لکھ کر اپنے پیارکو یادگار بنایا کرتے تھے لیکن اس نئے دور میں جہاں ہر چیز نے جدت اختیار کر لی ہے وہیں محبت کرنے والوں نے بھی انوکھے طریقے اپنا لیے ہیں۔جی ہاں پیرس کے دریائے سین کے پل پر موجود ہزاروں تالے جدید دور کے عاشقوں کی یادگار بن چکے ہیں جنہیں پل کی ریلنگ میں لاک لگا کر چابی دریا میں پھینک دی جاتی ہے۔نوجوانوں کا عقیدہ ہے کہ ایسا کرنے سے ان کا پیار ہمیشہ کے لئے امر ہوجاتا ہے۔ نجانے یہ تالے دو دلوں کو ہمیشہ کے لئے باندھ سکتے ہیں یا نہیں،لیکن پل پر ان کی تعداد اتنی بڑھ چکی ہے کہ انتظامیہ اب انہیں کھولنے پر غور کر رہی ہے۔

0 comments:

Post a Comment