Friday 17 May 2013


کوئٹہ …بلوچستان میں مسلم لیگ ق ، بعض دیگر جماعتوں کی حمایت اور 4آزاد امیدواروں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے سردارثناء اللہ زہری وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوارکے طورپرسامنے آئے ہیں۔بلوچستان میں مسلم لیگ نواز نے عام انتخابات میں9 نشستوں پرکامیابی حاصل کی،65 کے ایوان میں حکومت سازی کیلئے33ارکان کی ضرورت ہے۔ 4امیدواروں سرفراز بگٹی ،سردار صالح بھوتانی، جام کمال اور عامررند کی شمولیت سے مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد13 ہوچکی ہے۔ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت میں شامل مسلم لیگ ق کے تمام5ارکان ،مجلس وحدت المسلمین اور جاموٹ قومی موومنٹ کے2 ارکان نے بھی ن لیگ کی حمایت کااعلان کیاہے۔کئی آزادارکان کی ہمدردیاں بھی ن لیگ کے ساتھ ہیں ۔خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستیں ملنے کے بعد ن لیگ کی پوزیشن مزیدمضبوط ہوجائیگی۔ دیگرجماعتوں کی پوزیشن اس طرح ہے۔پشتونخوامیپ10،نیشنل پارٹی 7، جمعیت علما اسلام ف6، یہ جماعتیں مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے کے بارے میں ابھی مشاورت کررہی ہیں۔بلوچستان میں مسلم لیگ نواز کے جو منتخب ارکان وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوسکتے ہیں ان میں نواب زادہ جنگیز مری،جان محمد جمالی اور سردار صالح بھوتانی شامل ہیں تاہم پارٹی رہنماوں کی حمایت کے باعث ن لیگ کے صوبائی صدر سردار ثنا اللہ زہری کے وزیر اعلیٰ بننے کے امکانات زیادہ روشن دکھائی دیتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment