Saturday 11 May 2013

نیو یارک: گزشتہ چند برسوں کے دوران اسمارٹ فونز کے کیمروں میں انقلابی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ مگر اب سام سنگ جو کرنے والا ہے اس کا اب تک کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔
جی ہاں،سام سنگ نئ جلد متعارف کرائے جانے والے گلیکسی اسمارٹ فون میں آپٹیکل زوم لینس میں متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے گلیکسی ایس 4 زوم فون تیار کر لیا ہے جس میں 10x زوم لینس موجود ہو گا۔
آپٹیکل زوم کے زریعے کسی بھی چیز کی تصویر انتہائی اچھی لے جا سکے گی،حالانکہ اس وقت تمام اسمارٹ فونز میں ڈیجیٹل زوم کیی سہولت موجود ہے مگر اب سام سنگ ایک نیا تجربہ کرنے والی ہے۔
اگر یہ اطلاع درست ہوئی تو یہ اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایک نئی تبدیلی ثابت ہو گی۔

0 comments:

Post a Comment