Wednesday, 15 May 2013


کراچی…کراچی میں این اے 250 کے 43 اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے اعلان کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کا الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہراحتجاجی دھرنا گزشتہ رات سے جاری ہے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ میڈیا پر بے بنیاد الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے جسے اب بند ہوجاناچاہیے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 250کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے فیصلے کے خلاف عوام کی بڑی تعداد الیکشن کمیشن سندھ کے دفترکیسامنے گزشتہ رات سے دھرنا دیے ہوئے ہے۔ دھرنے میں موجود ایم کیوایم کے رہنماوٴں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو شفاف طریقے سے ان کا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔مظاہرین سے خطاب میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ میڈیا کو تنقید کی اجازت ہے مگر الزام تراشی برداشت نہیں کی جائے گی۔الطاف حسین کا کہنا تھاکہ خطوط اور دیگر پیغامات میں ان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ متحدہ پر الزام لگانے والوں کو جواب دیں لیکن انہوں نے خاموش رہنا بہترسمجھا۔ الطاف حسین نے میڈیا کے کردار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعصب کا سلسلہ بند کیاجائے ورنہ سخت ردعمل آسکتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment