Wednesday, 15 May 2013


کوئٹہ…پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان نے آئندہ صوبے میں قوم پرست جماعتوں کے ساتھ حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔اِس بات کا اعلان ن لیگ بلوچستان کے صدر سردار ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ میں دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں حکومت سازی کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کی جانب سے اُنہیں وزیراعلی بھی نامزد کردیاگیا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب کی خواہش ہے کہ بلوچستان میں امن وامان قائم ہو، ، جب امن قائم کریں گے تو ہی ترقی ہوسکے گی، ان کا یہ بھی کہناتھا کہ ہماری یہ بھی خواہش ہے کہ صوبے میں کرپشن سے پاک مضبوط حکومت قائم کی جائے،ا یک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا یکہ سابقہ حکومت میں گڈگورننس کا فقدان تھا جس کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑرہے ہیں ،سابق حکومت نے امن وامان کے سلسلے میں کبوتر کی طرح اپنی آنکھیں بند کی ہوئی تھیں،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2008کی نسبت بلوچستان میں اس بار صاف و شفاف الیکشن ہوئے،اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کے الیکشن میں کامیاب آزاد امیدوار آغا سید محمد رضا نے حکومت سازی کے لئے ن لیگ کی حمایت جبکہ ڈیرہ بگٹی سے کامیاب آزاد امیدوار سرفرازاحمد بگٹی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

0 comments:

Post a Comment