Tuesday 7 May 2013

ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی کی دو سرکاری ویب سائٹس کو پیر کو ہیک کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پہلے ہی انتہا پسندوں کی طرف سے خاص طور پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)،کی طرف سے اس موجودہ انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر چکی ہے۔
پیر کے روز،کچھ ہیکرز “Pakistani Haxors” نے سرکاری پیپلز پارٹی کی اردو ویب سائٹ اور برطانیہ کی ویب سائٹ ہیک کر دی۔ ہیکروں نے اپنے نام اور یہ پیغام ہیک شدہ ویب سائٹ پر چھوڑا "آپ کا سسٹم ہیک کردیا گیا ہے"۔ ان کے نام یہ ہیں ؛ حسنین،زریاب جمیل،کنگ Haxor،نادان شہزادہ،ہنٹر خان،دانیال،اور رہو Haxor وغیرہ۔
اپنی شناخت اور جائے وقوع کو چھپانے کے لیے جہاں سے وہ کام کر رہے تھے ہیکروں نے پوائنٹس کے ساتھ اپنے نام کے ہجے تبدیل کرنے کا مخصوص طریقہ استعمال کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسی، منصوبہ بندی اور میڈیا کے مرکزی انچارج نے کہا ہے کہ پارٹی کی دو ویب سائٹس نامعلوم افراد کی جانب سے ہیک کی گئیں تھیں اور ماہرین جلد سے جلد ان کی بحالی کے لئے کام کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں سے پارٹی کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا حق چھیننے کا ایک ایکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے امیدواروں کو انتخابات سے دور رکھنے کے لئے بم دھماکوں اور خود کش حملوں کے ذریعے شدت پسندوں کی طرف سے نشانہ بنایا جا رہا ہے،لیکن انہیں ان عزائم میں ناکامی ہو گی کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی غیر منصفانہ طریقے سے نہیں روکا جا سکتا۔
ویب سائٹس اب بحال کردی گئیں ہیں۔

0 comments:

Post a Comment