خدشات کے برخلاف انتخابات کے روز موبائل فون سروسز معطل نہیں ہوں گی، یہ
بات الیکشن کمیشن کے سیکرٹری اشتیاق احمد نے گزشتہ روز ذرائع ابلاغ سے
گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انتخابات کے دن یعنی 11 مئی 2013ء کو خصوصاً حساس علاقوں میں موبائل فون
سروسز کی معطلی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ لیکن سیکرٹری الیکشن کمیشن
کا یہ بیان ٹیلی کام آپریٹرز اور موبائل فون صارفین کے لیے سکھ کا سانس
ثابت ہوا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی گزشہ حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے موبائل
سروس کی معطلی کا بے دردی سے استعمال کیا لیکن ایسا لگتا ہے کہ نگراں
حکومت نے موبائل فون سروسز معطل نہ کرنے کا ارادہ کر کے کوئی اور موثر
ذریعہ ڈھونڈ لیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے بعد موبائل فون
سروسز صرف ایک بار معطل کی گئی ہیں اور وہ بھی صرف لاہور میں مختصر سے وقت
کے لیے۔
تقریباً تمام ہی موبائل کمپنیوں نے اس جبری بندش اور حکومت کی جانب سے
ریگولیٹری دباؤ کے باعث 2012ء کی پہلی سہ ماہی میں بھاری خسارے ظاہر کیے
ہیں۔
0 comments:
Post a Comment