طلباء، اسٹاف اور اساتذہ کو سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے حبیب بینک
لمیٹڈ (ایچ بی ایل) نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اے ٹی ایم مشین
نصب کر دی ہے۔
جی سی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمٰن اور ایچ بی ایل کے
صدر نعمان کے ڈار نے اے ٹی ایم مشین کا افتتاح کیا ، جبکہ اس موقع ہر ایچ
بی ایل ہیڈ پیمنٹ سروسز قائق حسین، جی سی یو ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر
محمد ذکریا بٹ اور اولڈ راوئنز یونین سیکرٹری ڈاکٹر خالد منظور بٹ بھی
موجود تھے۔
ایچ بی ایل کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر نعمان کے
ڈار کا کہنا تھا کہ جی سی یو پاکستان کے بہترین اور پرانے تعلیمی اداروں
میں سے ایک ہے جس نے سیکڑوں ممتاز سائنسدان، ماہر اقتصادیات اور مصنفین
پیدا کیے ہیں اور ایسے اعلیٰ تعلمی ادارے کو خدمات فراہم کرنا ایچ بی
ایل کے لیے ایک فخر کی بات ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وائس چانسلر پرفیسر رحمٰن نے جی سی یو کا
دورہ کرنے اور طلباء کو جدید بینکنگ سہولیات فراہم کرنے پر ایچ بی ایل کے
صدر کا شکریہ ادا کیا۔
ایچ بی ایل تعلیمی اداروں میں اے ٹی ایم کا ایک وسیع نیٹ ورک پھیلانے
کا ارادہ رکھتاہے تاکہ طلباء تعلیمی اداروں کے اندر رہتے ہوئے ہی جدید
بینکنگ سروسز سے مستفید ہو سکیں۔
بینک ایک ایسے خود کار میکانکی عمل کو متعارف کرنے کے حوالے سے بھی
منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے ذریعے طلباء بغیر کسی انسانی شمولیت کے خود
اپنی تعلیمی فیس اور دوسرے اخراجات اے ٹی ایم کے ذریعے ادا کر سکیں۔
0 comments:
Post a Comment