Thursday, 30 May 2013

سان تیاگو…چلی کی سابق حکومت کی تعلیمی پالیسیوں پر نفرت کا بھر پور اظہارکرتے ہوئے ایک طالب علم نے سابق صدر کے چہرے پر تھوک دیا۔واقعہ چلی کے شہر Arica میں اس وقت پیش آیا جب سابق صدر اور صدارتی امیدوار مشل بیکلٹ انتخابی مہم کی سلسلے میں منعقد تقریب کے موقع پر حامیوں سے ملاقاتیں کر رہی تھی۔اس دوران ایک یونیورسٹی کا طالب علم مشل بیکلٹ کے قریب پہنچا اور چہرے پر تھوک دیا ۔ اس موقع پر مشل بیکلٹ کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کے حربوں سے خوفزہ ہونے والی نہیں ہے جبکہ طالب علم کا کہنا تھا کہ اسے اس حرکت پر کسی طرح کا افسوس نہیں بلکہ سابق صدر اس کی حق دار تھی۔طالب علم کو پولیس گرفتار کر کے لے گئی۔

0 comments:

Post a Comment