Friday 24 May 2013


جنیوا…این جی ٹی… موسیقی آسمان کی بلندیوں پر۔۔۔حیران نہ ہوں کیونکہ یہاں ہم بات کررہے ہیں سوئس پیانسٹ کی ہوا میں معلق رہتے ہوئے پیانو کی دھنیں بکھیرنے کے شاندار مظاہرے کی۔سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ریڈ کراس میوزیم کے دوبارہ افتتاح کے موقع پر ملک کے معروف پیانسٹ ایلن روچ نے کئی فٹ کی بلندی پر پیانو بجانے کا شاندار مظاہرہ کرکے لوگوں کے دل موہ لیے۔سرکس اور کانسرٹ کا بیک وقت مظاہرہ کرنے کے لیے ناصرف پیانو بلکہ پیانسٹ روچ کو بھی اسٹرنگز کی مدد سے حفاظتی بیلٹ میں کسا گیا تھا جسکے بعد انہیں کرین کی مدد سے ہوا میں معلق کردیا گیا۔ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اس منفرد کنسرٹ سے محظوظ ہونے کے لیے کم وبیش1ہزار500افراد نیچے گراؤنڈ پر موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment