Thursday 23 May 2013

لندن: برطانوی عوام کی بڑی اکثریت جسمانی تعلق کے بغیر تو رہ سکتی ہے مگر موبائل فون کے بغیر انہیں رہنا گوارا نہیں۔

یہ بات ایک سروے میں سامنے آئی ہے۔

سروے کے مطابق 94 فیصد نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ جسمانی تعلق کے بغیر تو رہ سکتے ہیں مگر موبائل فونز کے بغیر رہنا ان کے لیے ناممکن ہے۔

اسی طرح 82 فیصد ٹی وی یا فلم بینی،71 فیصد گاڑیاں اور 62 فیصد تو اپنے موبائل فون کے لیے شریک حیات کو چھوڑنے کو تیار ہیں۔ جبکہ 45 فیصد اس ڈیوائس کے لیے کھانے پینے سے بھی منہ موڑنے کے لیے تیار ہیں۔

سروے میں بتایا گیا کہ 65 فیصد تو موبائل فونز کے بغیر زندہ رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ جبکہ 22 فیصد بھی اس ڈیوائس پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ اور 10 فیصد اس ڈیوائس کو پسند کرتے ہیں اور اس سے دوری اختیار کرنے کو بھی تیار ہیں۔

سروے میں دلچسپ بات یہ آئی ہے کہ 10 فیصد نے تو اپنے موبائل فونز کی انشورنس بھی کرا رکھی ہے۔

0 comments:

Post a Comment