Thursday, 2 May 2013

Companion's Death

Posted by Unknown on 01:29 with No comments

صحابی کی شہادت

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی غزوے میں تھے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا ایک ساتھی نظر نہ آیا۔صحابہ کرام سے پوچھا :کیاتمہارا کوئی ساتھی لاپتہ ہے ؟وہ کہنے لگے جی ہاں !فلاں ،فلاں ،فلاں ۔آپ صلی اللہ علیہ وسم نے دوبارہ فرمایا:تمہارا کوئ ساتھی لاپتہ ہے ؟صحابہ نے وہی جواب دیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ اپنا سوال دہرایا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے نفی میں میں جواب دیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تو جلیبیب کو مفقود پارہا ہوں ۔لہذا تم اسے تلاش کرو۔ انہیں تلاش کیاگیا تو وہ شہداء میں نظرآئے ۔اور ان کے ساتھ سات کافر پڑے تھے جنہیں جلیبیب رضی اللہ عنہ نے واصل جہنم کیا اور پھر انہوں نے اسے شہید کردیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ فرمایا: یہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں “۔پھر آپ نے انہیں اپنے مبارک بازوؤں پر رکھ لیا۔ ان کی چار پائی بس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک بازو ہی تھے۔
(صحیح مسلم :2472)

0 comments:

Post a Comment