Friday 10 May 2013

Consequence Of Laziness To Prayer

Posted by Unknown on 10:24 with No comments

نماز میں کاہلی کرنے کا انجام

نبی مُکَرَّم، رسولِ اَکرم، صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ عبرت نشان ہے :''
جو نماز کے معاملے میں سستی کریگا اللہ عزوجل اسے پندرہ (15) سزائیں دے گا۔ان میں سے چھ دنیا میں ،تین موت کے وقت ،تین قبر میں اور تین قبر سے نکلنے کے بعد ہوں گی ۔
دنیاکی چھ سزائیں یہ ہیں:
(۱)اللہ عزوجل اس کی عمر سے برکت ختم کردے گا
(۲)اللہ عزوجل اس کے چہرے سے نیک لوگوں کی علامت مٹادے گا (۳)اللہ عزوجل اس کے کسی عمل پراجر وثواب نہ دے گا
(۴)اس کی کوئی دعا حق تعالیٰ آسمان تک بلندنہ ہونے دے گا
(۵) دنیا میں مخلوق اس سے نفرت کرے گی
(۶) نیک لوگوں کی دعا میں اس کاکوئی حصہ نہ ہوگا۔
موت کے وقت کی تین سزائیں یہ ہیں:
(۱)ذلیل ہوکر مرے گا
(۲)بھوکا مرے گا
(۳)مرتے وقت اتنی سخت پیاس لگے گی کہ اگر سارے دریاؤں کا پانی بھی اسے پلادیا جائے تو پیاس نہ بجھے گی ۔
قبر میں تین سزائیں یہ ہوں گی:
(۱) اللہ عزوجل اس پر اس کی قبر تنگ کر دے گا اورقبر اسے اس طرح دبائے گی کہ اس کی پسلیاں ٹوٹ پھو ٹ کر ایک دوسرے میں پیوست ہوجائیں گی
(۲)اس کی قبر میں آگ بھڑکادی جائے گی جس کے انگاروں میں وہ دن رات اُلٹ پلٹ ہوتارہے گا
(۳)اس پر ایک اژدھا مُسلَّط کر دیا جائے گا جس کا نام ـــ' 'اَلشَّجَاعُ الْاَقْرَع (يعنی گنجا سانپ ) ہے '' اس کی آنکھیں آگ کی اور ناخن لوہے کے ہوں گے ہرناخن کی لمبائی ایک دن کی مسافت کے برابر ہو گی، وہ گرج دار بجلی کی مثل آواز میں کہے گا:'' مَیں اَلشَّجَاعُ الْاَقْرَع ہوں ،مجھے میرے رب عزوجل نے حکم دیا ہے کہ میں تجھے فجر کی نمازضائع کر نے کے جرم میں صبح تاوقتِ ظہر اور نمازِ ظہر ادانہ کرنے پر ظہر تاعصر،نمازِ عصر ضائع کر نے پر عصرتامغرب، نمازِمغرب نہ پڑھنے پرمغرب تاعشاء اور نمازِ عشاء ضائع کرنے پر (عشاء سے)صبح تک مارتارہوں۔ ''اور جب بھی وہ ایک ضرب لگائے گا تو مردہ ستر (70 )ہاتھ زمین میں دھنس جائے گا تو وہ اپنے ناخن زمین میں داخل کر کے اس کو نکالے گا اور یہ عذاب اس پر قیامت تک مسلسل ہوتارہے گا ۔ ''
(ہم عذاب قبر سے اللہ عزوجل کی پناہ طلب کرتے ہيں)
قیامت کے دن کی تین سزائیں یہ ہیں:
(۱) اللہ عزوجل اس پرایک فرشتہ مسلط کردے گا جو اسے منہ کے بل گھسيٹتے ہوئے جہنم کی طرف لے جائے گا
(۲) حساب کے وقت اللہ عزوجل اس کی طرف ناراضگی والی نظر سے ديکھے گا جس سے اس کے چہرے کا گوشت جھڑجائے گا
(۳)اللہ عزوجل اس کا حساب سختی سے لے گا جس سے زیادہ سخت وطویل کوئی عذاب نہ ہو گا،اللہ عزوجل اس کو دوزخ میں لے جانے کا حکم صادر فرمائے گااور جہنم کتنا بُرا ٹھکانا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment