Wednesday, 1 May 2013

Plan Of Imam Abu Hanifa's Enemy

Posted by Unknown on 08:21 with No comments
امام ابو حنیفہ کے دشمنوں کی چال

ایک مرتبہ حضرت سیدنا امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت کے حاسدین نے منصوبہ مرتب کیا کہ آپ کی عزت وعظمت اور شہرت کو داغدار کریں!چنانچہ ان لوگوں نے منصوبہ بندی کے تحت ایک عورت کو آمادہ کیا !وہ آپ کو رات کے وقت اپنے گھر بلائے اور پھر شور مچادے کہ انہوں نے میری عزت سے کھیلنے کا ارادہ کیا ہے۔چنانچہ جب آپ تہجد کے وقت جامع مسجد تشریف لے جارہے تھے وہ عورت سامنے آ موجود ہوئی اور کہنے لگی میرا خاوند بیمار ہے !اور وہ چاہتا ہے کہ آپ انہیں کوئی وصیت فرمائیے ،مجھے خطرہ ہے کہ وہ وصیت سے قبل مرہی نہ جائے !براہ کرم میرے ساتھ چلیں چنانچہ میں اس کے ساتھ ہولیا ،جب مکان میں داخل ہوا تو اس نے دروازہ بند کرلیا اور چلانے لگی!حاسدین جو اسی انتظار میں تھے پہنچ گئے حضرت امام ابو حنیفہ اور اس عورت کو گرفتار کرکے خلیفہ کے پاس لے گئے خلیفہ نے حکم دیا کہ صبح تک دونوں کو قید خانہ میں رکھا جائے ۔حضرت امام اعظم نے ساری رات نوافل پڑھنے میں گزار دی،اسی بنا پر عورت ندامت محسوس کرنے لگی حاسدین نے جو باتیں اسے سکھائی تھیں تمام حضرت امام ابو حنیفہ سے صاف صاف کہہ دیں ۔آپ نے کہا توجیل کے محافظ سے کہ مجھے حاجت درپیش ہے ۔اجازت دو،ابھی لوٹ کر واپس آجاؤںگی!اور تم میری زوجہ ام حماد کے ہاں جاؤ اور انہیں حقیقت حال سے آگاہ کرو!وہ اِسی وقت میرے پاس چلی آئے اور تو وہیں سے اپنے گھر کا راستہ لے!اس نے حسب الحکم عمل کیا اور آپ کی زوجہ محترمہ ،آپ کے ہاں جیل آگئیں جب سورج طلوع ہوا تو خلیفہ نے امام صاحب اور عورت کو طلب کیا!پھر آپ سے مخاطب ہوا ، کیا اجنبیہ کے ساتھ خلوت جائز ہے؟آپ نے فرمایا فلاں شخص کو بلائیے۔وہ شخص آپکے خسر تھے جب آئے تو انہوں نے اپنی زوجہ کا چہرہ کھول دیا اور دریافت کیا بتائیے یہ عورت کون ہے؟انہوں نے اپنی بیٹی کو پہچان لیا کہنے لگے یہ میری بیٹی ہے!میں نے اس کا امام صاحب سے نکاح کردیا تھا پس اس طرح اللہ تعالیٰ نے آپ کی عزت محفوظ فرمائی اور عظمت ورفعت کوبڑھایا!حاسدین خائب وخاسر ہوئے۔

0 comments:

Post a Comment