تہتر فرقے
امام
طبرانی عوف بن مالک الاشجعی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے عوف بن مالک سے پو چھا اے عوف جب یہ امت تہتر فرقوں
میں بٹ جائے گی تمہارا کیا حال ہو گا:
انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کب واقع ہو گا۔سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت کی چند نشانیاں بیان فرمائیں جن میں سے اہم پیش خدمت ہیں
جس وقت اموال فئی کو اقربا ء پروری کا ذریعہ بنایا جائے گا۔ اور زکوة کو جرمانہ سمجھا جائے گا۔ اور امانت کو غنیمت سمجھا جائے گا۔ لوگ دین میں تفقہ حاصل کریں گے لیکن ان کے پیش نظر اللہ کی رضا نہ ہو گی۔
جب آدمی اپنی بیوی کی اطاعت کرے گا اوراپنی ماں کا نافرمان ہو گا اور اپنے باپ کو دور بھگا دے گا اور جب امت کےآخری لوگ سابقین اولین پر لعنت بھیجنے لگیں گے۔
قبیلہ کا سردار وہ ہو گا جو سب سے زیادہ فاسق ہو گا۔ قوم کا رہبر ذلیل ترین شخص ہو گا۔ کسی شخص کی عزت اس لئے نہیں کی جائے گی کہ وہ عزت کے لائق ہے بلکہ اس کے شر سے بچنے کے لئے کی جائے گی
سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس راستہ پر میں ہوں اور میرے صحابہ ہوں گے اس راستہ پر چلنے والا فرقہ نجات یافتہ ہو گااورجنت کا مستحق ہو گا۔

0 comments:
Post a Comment