Thursday 9 May 2013

لندن: کچھ لوگ آواز دبا کر ہنستے ہیں تو کچھ لوگوں کی بتیسی ہنسنے کے دوران نظر آتی ہے۔ کچھ بہت تیز ہنستے ہیں تو کچھ قہقہوں کو سن کر یوں محسوس کرتے ہیں گویا بم پھٹا ہو۔ ایک برطانوی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپکے ہنسنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بہت سے پہلوؤں کا پردہ چاک کر دیتا ہے۔
تحقیق میں یہ دعوٰی کیا گیا ہے کہ صرف ہنسی کی آواز سن کر ہی کسی کے خیالات بتائے جا سکتے ہیں۔
بےکیف ہنسی سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ شخص حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی طور پر خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔ جبکہ بچوں کے رونے جیسی ہنسی سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ شخص اپنی غلطی چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
خرخراہٹ جیسی ہنسی اچھے مزاح پر بےاختیار نکل جاتی ہے۔ جبکہ خواہ مخواہ ہنسنے والا شخص بیزارکن شخصیت کا مالک ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق اگر کوئی دل سے ہنس رہا ہو تو اس کی آنکھیں نیم وا ہو جاتی ہیں اور اس کا منہ بھی کھل جاتا ہے اور اس کی آواز بھی سننے میں بہت بھلی لگتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment