Saturday 18 May 2013

نیویارک: فیس بک دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے جس کے متحرک اراکین کی تعداد ایک ارب سے بھی زائد ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے 10 فیصد تو انسان ہی نہیں۔

جی ہاں،کتے،بلیاں، گھوڑے،کچھوے،اور بھی بہت سے جانور فیس بک کے صارفین میں شامل ہیں۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق فیس بک کے کم ازکم 100 ملین صارفین درحقیقت جانور،برانڈز اور کمپنیاں ہیں،یہاں تک کہ اس کے بانی مارک زیوگر برگ کے کتے بیسٹ کا بھی اپنا پیج ہے۔

انٹرنیٹ مارکیٹ ریسرچ کمپنی ای مارکیٹر کی تحقیق کے مطابق ایک ارب میں سے تقریباً 899.3 صارفین ہی اصل انسان ہیں۔

تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ فیس بک کا دعوٰی ہے کہ اس وقت اس کے صارفین کی تعداد ایک ارب 11 کروڑ ہے مگر انسانی تعداد کے اعتبار سے اس سطح تک پہنچنے کے لیے ویب سائٹ کو 2014 تک انتظار کرنا ہو گا۔ 

0 comments:

Post a Comment