Tuesday, 11 June 2013

ایپل رواں سال ایک مرتبہ پھر مشہور زمانہ ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی ایونٹ میں بہت مصروف رہا، اور وہ بھی بہت اچھی وجوہات کے لیے۔ ایپل کی جانب سے کیے گئے اہم ترین اعلانات میں نئے میک لاپ ٹاس اور اس سال کے لیے سسٹمز شامل تھے۔
ایپل نے میک بک ایئر کو نئے ہیزویل سی پی یوز اور بہتر بیٹری لائف سے اپڈیٹ کیا ہے۔ میک پرو ڈیسک ٹاپ سسٹم کو اپنی زندگی میں پہلی بار کافی پتلے ڈیزائن میں پیش کیا گیا ہے۔

میک بک ایئر

macbook air ایپل نے نئی میک بک ایئر کا اعلان کر دیا، میک پرو برائے 2013ء
نئی میک بک ایئر اپنے پیشروؤں کی طرح ویسے ہی ڈیزائن کی حامل ہے۔ جیسا کہ پہلے بتایا گیا تھا کہ یہ نئی چوتھی نسل کی انٹیل “ہیزویل” چپس کے ساتھ ہوں گے جو 40 فیصد زیادہ تیز گرافکس اور توانائی کے بہتر استعمال کی حامل ہیں۔ یہ آئی 5 اور آئی 7 پروسیسرز کے ساتھ اور 4 جی بی ریم اور انٹیل ایچ ڈی 5000 گرافکس میں دستیاب ہوں گی۔
یہ نئے 802.11 اے سی وائی فائی کے ساتھ بھی آتی ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ عام سے تین گنا زیادہ تیز ہے۔ یو ایس بی 3.0، تھنڈربولٹ پورٹ، فیس ٹائم ایچ ڈی کیمرہ اور ڈوئل مائیکروفونز بھی اس میں شامل ہیں۔
بیٹری لائف کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ چھوٹے 11 انچ کے ماڈل کی بیٹری لائف بہتر ہو کر 9 گھنٹے تک پہنچ چکی ہے جبکہ 13 انچ کے بڑے کی 12 گھنٹے۔ اسٹینڈبائے ٹائم بھی اب 30 دن سے زیادہ کا ہے۔ یہ اسٹینڈبائے موڈ سے بہت جلد جاگ بھی جاتے ہیں، صرف ایک سیکنڈ میں۔
دونوں ماڈلز 128 اور 256 جی بی ایس ایس ڈی اسٹوریج آپشنز میں دستیاب ہوں گے جو 45 فیصد زیادہ تیز ہے۔ 11 انچ لیپ ٹاپ کے دو ماڈلز بالترتیب 999 ڈالرز اور 1199 ڈالرز میں دستیاب دستیاب ہوں گے جبکہ بڑے والے بالترتیب 1099 اور 1299 ڈالرز کے ہوں گے۔ نئی میک بک ایئر آج سے شپنگ شروع کرے گی۔

میک پرو

Mac Pro   ایپل نے نئی میک بک ایئر کا اعلان کر دیا، میک پرو برائے 2013ء
یہ پہلا موقع ہے کہ میک پرو کو ازسرنو ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نیا میک پرو نئے سلینڈریکل ڈیزائن میں آتا ہے، جو ایپل کے مطابق حجم کے اعتبار سے اپنے پیشرو کا آٹھواں حصہ ہے۔ یہ اے ایم ڈی جی پی یو اور انٹیل زیون پروسیسر کے ساتھ آئے گا۔
میک پرو میں 6 تھنڈربولٹ 2 پورٹس اور 4 یو ایس بی 3.0 پورٹس پیش کی گئی ہیں (جو اب تک اس میں نہیں تھیں)،اس کے ساتھ ایچ ڈی ایم آئی آؤٹ، گیگابٹ ایتھرنیٹ اور موشن سنسر بھی شامل ہیں۔یہ رواں سال موسم خزاں میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت بھی خفیہ رکھی گئی ہے۔ حالانکہ مجھے اس پر کچھ شبہات ہیں، ایپل نے اپنے ناکام یمک کیوب کی طرح ایک مرتبہ پھر میک پرو کو ازسرنو ڈیزائن کیا ہے، چلئے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment