Tuesday, 11 June 2013


 ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان میں ایک مقامی یونیورسٹی کے ماہرین نے معذور افراد کی نقل وحرکت کیلئے ایک ایسی منفرد الیکڑک وہیل چیئر تخلیق کی ہے جسے چہرے کے عضلات سے کنٹرول کیا جاتاہے۔جدید ٹیکنالوجی کی حامل اس وہیل چیئر میں سینسرز ،کیمرہ اورلیپ ٹاپ کی سہولیات بھی مو جود ہیں جو اس پر بیٹھے مر یض کے چہرے سے ملنے والی ہدایات پر عمل کر تے ہوئے چلتی ،رکتی اور مڑتی ہے۔اس وہیل چیئر پر بیٹھا شخص اس کو دائیں جانب موڑنے کیلئے دائیں آنکھ جبکہ بائیں جانب موڑنے کیلئے اپنی بائیں آنکھ کو جھپکاتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ایک مرتبہ دانت دبانے پر یہ وہیل چیئر ایک مناسب رفتار سے چلنا شروع ہو جاتی ہے جسے روکنے کیلئے بھی دانتوں کواسی طرح ایک بار پھر دبانا پڑتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment